پرینیتی چوپڑا کا صوفی نائٹ میں بھنگڑا ویڈیو وائرل

پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں


ویب ڈیسک September 22, 2023
پرینیتی چوپڑا نے اپنے ہونے والے شوہر راگھو چڈھا کے ساتھ صوفی نائٹ میں بھنگڑا کیا۔ فوٹو : ہندوستان ٹائمز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے ہونے والے شوہر راگھو چڈھا کے ساتھ صوفی نائٹ میں بھنگڑا کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاست دان راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے اس جوڑے کے لیے پری ویڈنگ ایونٹ 'صوفی نائٹ' کا انعقاد کیا گیا۔

بدھ کے روز دہلی میں ہونے والی 'صوفی نائٹ' میں اس جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی اور اس 'صوفی نائٹ' کی ایک ویڈیو منظرِعام پر آئی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by HT City (@htcity)






ویڈیو میں پرینیتی چوپڑا کو سلور لباس میں ملبوس بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس راگھو چڈھا بھی اپنی ہونے والی دلہنیا اور چند مہمانوں کے ساتھ ہی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں، اس جوڑے کی شادی بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں ہوگی۔

راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں