فلم ’جوان‘ نینتھارا کو ناراضگی کے باوجود ایٹلی پر فخر کیوں

نینتھارا کا ایٹلی پر فخر کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے


ویب ڈیسک September 22, 2023
نینتھارا کو ایٹلی کمار پر فخر: فوٹو انسٹاگرام

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم 'جوان' میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ نینتھارا کو ناراضگی کے باوجود بھی فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار پر فخر ہے۔

نینتھارا، جو فلم 'جوان' میں اپنی شادار پرفارمنس کے بعد بالی ووڈ میں چھاگئی ہیں اُنہوں نے فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

یہ تصاویر اُنہوں نے ایٹلی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں جوکہ فلم جوان کے سیٹ پر لی گئی تھیں۔

WhatsApp Image 2023-09-22 at 10.49.23 AM

اداکارہ نے ایٹلی کمار کو مخاطب کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ 'مجھے آپ پر بہت فخر ہے'۔

نینتھارا کا ایٹلی کے لیے یہ پیغام کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ روز سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ نینتھارا ایٹلی سے شدید ناراض ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نینتھارا ہدایت کار ایٹلی کمار سے 'جوان' میں اُن کے سین کو 'کم کرنے' اور فلم میں دیپیکا پڈوکون کے سین کو 'بڑھانے' پر شدید ناراض ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ نے خود کو فلم میں 'سائیڈ لائن' محسوس کیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نینتھارا کا ماننا ہے فلم کی کامیابی کے بعد بھی دیپیکا پڈوکون کو زیادہ پیار اور توجہ مل رہی ہے جو اُن کے لیے ناقابلِ برداشت ہے کیونکہ نینتھارا فلم کی مرکزی کردار تھیں۔

ان خبروں کے بعد نینتھارا کا ایٹلی پر فخر کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں