ورلڈکپ 2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان حسن علی کی واپسی     

بابر اعظم کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے

فوٹو : پی سی بی

بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، انجری کا شکار نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔


بابر اعظم کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ساتھ ایک ہی وکٹ کیپر محمد رضوان بھارت جائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ فاسٹ بولرز میں آپشن کم تھی، حسن علی نے لنکن لیگ میں اچھا کھیل پیش کیا، حسن علی ٹیم مین بھی ہے اور اس کے آنے سے ٹیم میں انرجی آتی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری نہیں ہوسکے

انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹیم بناتے وقت حسن علی کی انگلی زخمی تھی جبکہ فاسٹ بولرز میں احسان اللہ اور محمد حسنین بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں لیکن ہم نے چھ ماہ سے بنے کمبی نیشن میں تبدیلی کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ نسیم شاہ کا بڑا نقصان ہوا اور وہ اس وقت دنیا کا بہترین فاسٹ بولر ہے، رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ ورلڈ کپ کے بعد بھی جلد نہیں کھیل سکے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان

انضمام الحق نے واضح کیا کہ کسی پر دروازہ بند نہیں کیا گیا، خواہ سرفراز ہو یا عماد وسیم، محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لی تھی، فرسٹ کلاس کھیلیں پھر پرفارمنس پر لیں گے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کو اہمیت دیں گے، شان مسعود کا نام ابتدائی 25 میں شامل تھا۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم نے بھی ون ڈے ورلڈکپ میں شرکت کی امیدیں باندھ لیں

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف ایک تبدیلی پر مجبور ہونا پڑا ہے جس کا تعلق بدقسمتی سے نسیم شاہ کی انجری سے ہے۔ ہمیں ایشیا کپ کے دوران بھی کچھ کھلاڑیوں کی انجریز کے معاملات کا سامنا رہا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ورلڈ کپ جیسے اہم ترین ایونٹ میں بہترین پرفارمنس کے لیے ُپر عزم ہیں۔

Load Next Story