بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت 10 لاکھ جرمانے کی سزا

ملزم کے خلاف گیارہ گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے، ملزم نے درندگی اور ظلم کی انتہا کردی، پراسیکیوٹر کے عدالت میں دلائل


ویب ڈیسک September 22, 2023
ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ 19/428 درج ہے (فوٹو: فائل)

سیشن عدالت نے بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے اپنی ہی حقیقی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا ، جس کے مطابق عدالت نے درندہ صفت ملزم محمد رفیق کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے سنایا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ 428/19 درج ہے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر عائشہ طفیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے درندگی کی اور ظلم کی انتہا کر دی ۔ ملزم نے اپنی ہی 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ملزم کے خلاف 11 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کے خلاف جرم ثابت ہو چکا ہے، عدالت ملزم کو سزا کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں