پرینیتی چوپڑا کی مہندی کی تقریب آج ہوگی

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے لیے اودے پور کے ایئرپورٹ کو خصوصی طور پر پھولوں سے سجایا گیا
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا مہندی کی تقریب کیلئے اودے پور پہنچ گئے: فوٹو بھارتی میڈیاپرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا مہندی کی تقریب کیلئے اودے پور پہنچ گئے: فوٹو بھارتی میڈیا

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا مہندی کی تقریب کیلئے اودے پور پہنچ گئے: فوٹو بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی مہندی کی تقریب آج شام ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں منعقد ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا اپنے اہلخانہ سمیت مہندی کی تقریب کیلئے اودے پور پہنچ گئے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے لیے اودے پور کے ایئرپورٹ کو خصوصی طور پر پھولوں سے سجایا گیا جبکہ ڈھول کی تھاپ میں اس جوڑے اور ان کے اہلخانہ کا استقبال کیا گیا۔

pr1pr1


pr4pr4


سوشل میڈیا پر پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی ایئرپورٹ پر لی گئیں تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں اداکارہ کو لال لباس جبکہ اُن کے ہونے والے دولہا میاں کو جینز اور ٹی شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔۔


مزید پڑھیں: پرینیتی اورراگھو کی شادی کیلئے 'سویٹ' کا ایک دن کا کرایہ کتنا ہے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی مہندی کی تقریب میں صرف اُن کے اہلخانہ اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پرینتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز سے اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

 

 



Load Next Story