کراچی میں شارع فیصل پر پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم ہلاک

مقتول عمربلوچ سکھیو کےنام سے ہوئی جو چوری کی 50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،ڈی ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل


ویب ڈیسک May 14, 2014
مقتول عمر بلوچ سکھیو چوری کی 50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا. فوٹو: فائل

شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم مارا گیا۔

ڈی ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل محمود خان کے مطابق پولیس نے ناظم آباد سے ایک مشتبہ گاڑی کا پیچھا کیا تاہم شارع فیصل کے قریب اسٹار گیٹ پر ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی کارروائی کی جس سے ملزم ہلاک ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت عمر بلوچ سکھیو کے نام سے ہوئی ہے جو چوری کی 50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے مقتول کی لاش قریبی اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سے کراچی میں ٹارگٹ کلرز، دہشتگردوں اور دیگر مجرمان کے خلاف پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک متعدد ملزمان ہلاک جبکہ ہزاروں گرفتار ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔