بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج

بڑھتی مہنگائی نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، خواجہ سرا


ویب ڈیسک September 22, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

وفاقی دارالحکومت میں خواجہ سرا کمیونٹی نے مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خواجہ سرا کمیونٹی نے کہا کہ مہنگائی اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اب اُن کا گزارا مشکل ہوگیا ہے حکومت فوری طور پر مہنگائی ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

مظاہرین نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا اور اقدامات نہ کرنے پر مخالفت میں نعرے بازی بھی کی۔

احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے مطالبے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے کہا کہ حکومت پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کرے، بڑھتی مہنگائی نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں