پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا نواز شریف
جنرل باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان کے مجرم ہیں، قائد ن لیگ
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک 2017 میں کی جانے والی سازش کے تمام کرداروں کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
لندن میں شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
نواز شریف نے کہا کہ جنرل باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔