مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے نگراں وزیر تجارت

اب ڈالر کی قیمت بڑھنے نہیں دیں گے، گوہر اعجاز کا کراچی چیمبر میں خطاب


ویب ڈیسک September 22, 2023
فوٹو فائل

نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک میں ڈالر کی حقیقی ویلیو 260 جبکہ مہنگائی کے حساب سے قیمت 200 روپے بنتی ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت نے ڈالر سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ رکوا دی ہے اور اب ڈالر کی قدر بڑھنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فی ڈالر حوالہ ریٹ 350روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ انٹربینک ریٹ بھی 350روپے تک جاتا نظر آرہا تھا، پھر حکومت نے اقدامات کیے تو قیمت کم ہونا شروع ہوئی جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جن درآمدات پر پابندی عائد کی ان ہی اشیا کی درآمدات میں اضافہ ہوا،درآمدات پر پابندی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 4 سے بڑھ کر6ارب ڈالرہوجاتا ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جن اشیا پر ٹیکس بڑھایا وہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سےآجاتی ہیں، ہم نے خود گرے مارکیٹ کو فروغ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |