لاہور ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا

ڈینگی مہم میں سست کام یا غلط اندراج کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر


ویب ڈیسک September 22, 2023
فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنرنے لاروا برآمدگی کی صورت میں ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم دے دیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ ہیلتھ ڈی سی سپروائزر اور ایریا انچارجز سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈی سی لاہور کو ڈینگی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ڈینگی مہم میں سست کام یا غلط اندراج کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈینگی سرگرمیوں اور لاروا کی نشاندہی میں مطابقت ہونی چاہیے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈینگی لاروا برآمدگی کی صورت میں ذمے داران کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرگرمیوں کا بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کرنے پر متعلقہ حکام کی سخت جواب طلبی ہو گی۔

رافعہ حیدر نےحکم دیا کہ ڈینگی مہم میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں