کراچی میں امن کیلئے حکومت کی پوری ایمانداری اورخلوص سے مدد کریں گے آرمی چیف

پاک فوج کا خلوص 100 فیصد ہے ہم سے جب بھی مدد مانگی گئی ہم ایمانداری سےتجاویز دیں گے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک May 14, 2014
جانتا ہوں کہ سیاسی قیادت پولیس کی سیاست سے پاک تقرریاں اور تبادلے کرسکتی ہے، آرمی چیف فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے امن کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پوری ایمانداری اورخلوص سے مدد کریں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ سیاسی قیادت پولیس کی سیاست سے پاک تقرریاں اور تبادلے کرسکتی ہے، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ سیاسی قیادت صحیح طور پرپولیس کو مسلح اور مضبوط کرسکتی ہے، جماعتوں اورجمہوری قوتوں کےدرمیان کوئی رکاوٹ نہیں، اگر ہر ایک چاہتا ہے تو پھر ہم سب کو مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں پاک فوج کا خلوص 100 فیصد ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی پوری ایمانداری اورخلوص سے مدد کریں گے۔ وزیراعظم کی تجاویز پر آگے بڑھیں گے اور ہم سے جب بھی مدد مانگی گئی ہم ایمانداری سےتجاویز دیں گےاورتعاون بھی کریں گے اور اس سلسلے میں واضح ہدایات دے دی گئی ہیں کہ ہم آگےبڑھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |