لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

گاڑی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے جو مزدوری کے بعد گھروں کو واپس آرہے تھے۔


ویب ڈیسک September 23, 2023
گاڑی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے جو مزدوری کے بعد گھروں کو واپس آرہے تھے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فلائنگ کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈاکوؤں نے قبول خیل کے علاقے کے قریب مسافر گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کی اور کوچ کے نہ روکنے پر اس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک زخمی اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

گاڑی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے جو مزدوری کے بعد گھروں کو واپس آرہے تھے۔

اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی چھوڑی گئی دو موٹرسائیکلیں عوام کے ہاتھ لگ گئیں۔

اہل علاقہ نے قبول خیل گاؤں کو گھیرے میں لے رکھا ہے کیونکہ انہیں شک ہے کہ ڈاکو قبول خیل میں چھپے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکو گاؤں قبول خیل میں روپوش ہیں، پولیس سرچ آپریشن کرے۔ انہوں نے لاش درہ تنگ سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا اور مقامی سرکاری یورینیم فیکٹری 'پاکستان اٹامک انرجی پراجیکٹ قبول خیل' جانے والی تمام گاڑیوں کو روک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔