سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے عام انتخابات میں بہت مداخلت کی چوہدری پرویزالہٰی

فخرالدین جی ابراہیم بھی دھاندلی کے بعد ہی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہوئے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان کی جانب سے اٹھا گیا چار حلقوں میں دھاندلی کا معاملہ حل نہ ہوا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے، پرویز الہٰی۔ فوٹو : فائل

لاہور:
مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی حلقہ کھولا جائے دھاندلی نظر آئے گی جبکہ عام انتخابات میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بھی بہت مداخلت رہی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اٹھا گیا چار حلقوں میں دھاندلی کا معاملہ حل نہ ہوا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے اورعام انتخابات کے دوران جہاں دھاندلی ہوئی وہاں گٹھ جوڑ اورحکومتی دباؤ کے باعث معاملات اپنے حق میں کرلئے گئے ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی جائے اور سب کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہوجائیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عام انتخابات میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بہت مداخلت رہی جبکہ فخرالدین جی ابراہیم بھی دھاندلی کے بعد ہی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہوئے۔
Load Next Story