پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور مورنے مورکل باولنگ کوچ ہونگے

—فائل فوٹو

پی سی بی نے ورلڈکپ کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے مینجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دینگے۔ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور مورنے مورکل باولنگ کوچ ہوں گے۔


آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔ ڈریکس سائمن سٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجان دیں گے۔

ورلڈ کپ میں احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا مینجر ہونگے۔ عثمان انوری سکیورٹی مینجر، مقبول بابری سائیکولجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
Load Next Story