بابراعظم ورلڈکپ میں آگ لگا سکتا ہے گوتم گمبھیر

کوہلی، شرما، کین ولیم سن، ڈیوڈ وارنر اپنی جگہ لیکن بابر اعظم کا لیول ہی الگ ہے، سابق بھارتی کرکٹر


ویب ڈیسک September 23, 2023
فوٹو: فائل

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ بابر اعظم میں وہ تمام خوبیاں ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں ''آگ'' لگاسکتا ہے۔

اسٹار اسپورٹس کے پروگرام میں اینکر نے گوتم گمبھیر سے سوال کیا کہ ہم کرکٹ کے سات عجوبوں پر بات کریں گے جن میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ، ڈیوڈ وارنر، بابراعظم اور روہت شرما جیسے مایہ ناز کھلاڑی شامل ہیں۔

گوتم گمبھیر سے کہا گیا کہ آپ مذکورہ ناموں میں سے کس کا انتخاب کریں گے جس پر ورلڈ کپ میں آپ کی نظر ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بابراعظم کی کپتانی پر گمبھیر نے بھی سوال اٹھادیا

گوتم گمبھیر نے سوچنے پر وقت ضائع کیے بغیر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نام لیا۔ انکا کہنا تھا کہ ''بابر اعظم کے پاس وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں''۔

گوتم گمبھیر کا کہنا تھا '' میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کیلئے اتنا وقت ہو۔ بے شک روہت شرما، ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر کا اپنا مقام ہے لیکن بابراعظم کے پاس الگ لیول کی کوالٹی ہے''۔


واضح رہے کہ قومی کپتان بابراعظم پاکستان کیلئے 108 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 105 اننگز میں 5409 رنز بنائے ہیں اور ان کی اوسط 58.16 ہے۔ بابراعظم ون ڈے کیریئر میں 19 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں