کھیلوں میں سیاست اور سیاست میں کھیل آگیا فاروق ستار

یہاں میرٹ پرنہیں بلکہ ڈومیسائل کی بنیاد پر موقع دینے کا فیصلہ ہوتا ہے، رہنما ایم کیو ایم

ڈاکٹر فاروق ستار (فائل فوٹو)

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کھیلوں میں سیاست اور سیاست میں کھیل آگیا ہے۔


پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں میرٹ پرنہیں بلکہ ڈومیسائل کی بنیاد پر موقع دینے کا فیصلہ ہوتا ہے، سب کو برابر کا پاکستانی سمجھنا چاہیے،کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد کے ساتھ پنڈی بھی چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے درمیانہ طبقہ غربت کی لیکر سے نیچے چلا گیا ہے۔
Load Next Story