
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے پرمحکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں مبینہ خرد برد پرکا الزام ہے جس کے تحت انکے خلاف کارروائی کرکے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کردی جبکہ ڈی پی او باجوڑ نذیر خان کا کہنا ہے کہ گل ظفر کو اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیاہے اور وہ تھانہ خار پولیس کی تحویل میں ہے۔
ادھر پی ٹی آئی باجوڑ کے رہنما ڈاکٹر حمید نے کارروائی کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے گل ظفر خان کے گھر کے اندر گھس کر چاردر اور چاردیورای کا تقدس پامال کیا جو کہ بزدلانہ فعل ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونگے، کارکنان حوصلہ رکھیں اور احتجاجی کال کیلئے تیار رہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔