باجوڑ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

باجوڑ پولیس اور اینٹی کرپشن نے تیمر گرہ میں کارروائی کر کے گل ظفر خان کو حراست میں لیا


Numainda Khususi September 23, 2023
(فوٹو : فائل)

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس اور اینٹی کرپشن تیمرگرہ نے کاروائی کرتےہوئے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گل ظفر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے پرمحکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں مبینہ خرد برد پرکا الزام ہے جس کے تحت انکے خلاف کارروائی کرکے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کردی جبکہ ڈی پی او باجوڑ نذیر خان کا کہنا ہے کہ گل ظفر کو اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیاہے اور وہ تھانہ خار پولیس کی تحویل میں ہے۔

ادھر پی ٹی آئی باجوڑ کے رہنما ڈاکٹر حمید نے کارروائی کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے گل ظفر خان کے گھر کے اندر گھس کر چاردر اور چاردیورای کا تقدس پامال کیا جو کہ بزدلانہ فعل ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونگے، کارکنان حوصلہ رکھیں اور احتجاجی کال کیلئے تیار رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں