سیالکوٹ میں لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کا مسافر طیارہ دو حادثات میں بال بال بچ گیا

ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز کو سیالکوٹ بھیجا گیا، لینڈنگ کے وقت پہلے پرندہ ٹکرایا پھر تین ٹائر برسٹ ہوگئے


Staff Reporter September 23, 2023
—فائل فوٹو

قومی ائیرلائنز( پی آئی اے) کی ابوظبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 2 حادثات میں بال بال بچ گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 کو لاہور کے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ منتقل کیا گیا، لاہور کا موسم ٹھیک ہونےکے بعد سیالکوٹ سے ٹیک آف کے وقت جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ اس موقع پر طیارے کو زمین پر اتار لیا گیا تاہم اے پی بی ایل سی رجسٹریشن کے طیارے کی دوبارہ لینڈنگ کے دوران 3 ٹائر برسٹ ہوگئے، طیارہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا اور مسافر بس سے لاہور روانہ ہوئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو فعال کرنے کے لیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کر دیےگئے ہیں۔ خیال رہےکہ پہلے سے ہی متعدد طیارے گراؤنڈ ہونےکے بعد قومی ائیرلائن کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں