پی سی بی کا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان

کھلاڑیوں کے ٹیسٹ میچ فیس میں 25 اور ون ڈے فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے ہوگا، پی سی بی


ویب ڈیسک May 14, 2014
معاوضوں سے محروم کھلاڑیوں کو فوری طور پر50 فیصد ادائیگی کی جائے گی، پی سی بی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں پر کرم نوازی کرتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاضوں میں 25 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے ہوگا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ میچ فیس میں 25 اور ون ڈے فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ معاوضوں سے محروم کھلاڑیوں کو فوری طور پر50 فیصد ادائیگی کی جائے گی اور باقی ماندہ معاوضہ دورہ سری لنکا کے لئے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر دیا جائے گا۔


پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ نیا سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی مشاورت کے بعد ترتیب دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں