نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس کی عطا آباد جھیل کے قریب بلند پہاڑ سے چھلانگ

ایمبر اور ایسپن نے عطا آباد جھیل میں لینڈ ہونے کے بعد بے پناہ خوشی کا اظہار کیا


ویب ڈیسک September 24, 2023
ایمبر اور ایسپن نے عطا آباد جھیل میں لینڈ ہونے کے بعد بے پناہ خوشی کا اظہار کیا

گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس نے پاکستان میں نیا کارنامہ سرانجام دیا۔

ناروے سے تعلق رکھنے والے دو ونگ سوٹ پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے ہنزہ کی وادی گوجال کے گاؤں ششکٹ میں بلند پہاڑ سے عطا آباد جھیل کے قریب چھلانگ لگائی۔

ایمبر فورٹ اور ایسپن پہلے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔

ایمبر اور ایسپن نے عطا آباد جھیل میں لینڈ ہونے کے بعد بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور ہنزہ کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے۔

انہوں نے پاکستان کو سیاحت کےاعتبار سے محفوظ اور بہترین قرار دیتے ہوئے دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں