افریقی ملک بینن میں اسمگل شدہ پیٹرول کے ڈپو میں آتشزدگی 35 ہلاکتیں

سستے داموں پیٹرول خریدنے والوں کی بڑی تعداد ڈپو پر موجود تھی

بینن آئل ڈپو میں ہونے والی آتشزدگی میں 35 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

مغربی افریقی ملک بینن میں اسمگل شدہ سستے داموں فروخت ہونے والے ایندھن کے ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آئل ڈپو غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا تھا جہاں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے۔ موٹر سائیکل اور کار سوار یہاں سے اسمگل شدہ پیٹرول سستے داموں خریدتے تھے۔
Load Next Story