کراچی میں جرائم کی پشت پناہی کرنیوالےافسران اور اہلکاروں کی فہرست فراہم کی جائے وزیراعظم

جرائم میں ملوث افسران اور اہلکاروں کی فہرست فراہم کی جائے،وزیراعظم کی حساس اداروں کو ہدایت


ویب ڈیسک May 14, 2014
شہر میں بھتہ خوروں کے سرپرستوں کا پتا چلایا جائے،وزیراعظم کی حساس اداروں کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں امن کی بحالی کے لئے حساس اداروں کو نیا ٹاسک دے دیا جس میں ہدایت کی گئی ہے شہر میں جرائم کی پشت پناہی کرنے والےافسران اور اہلکاروں کی فہرست فراہم کی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے لیے حساس اداروں کو نیا ٹاسک دیا گیا ہے جس میں جرائم کی پشت پناہی کرنے والےافسران اور اہلکاروں کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حساس اداروں کو یہ بھی ہدایت دی ہیں کہ شہر میں بھتہ خوروں کے سرپرستوں کا پتا چلایا جائے جبکہ اسمگلنگ،قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کی بھی نشاندہی کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے حساس اداروں کو ٹاسک کی تکمیل کے لیے بغیر کسی دباؤ کے کام کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔