
شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع زیبیش اپارٹمنٹ کے فلیٹ کےکچن میں دھماکے میں خاتون سمیت2 افراد جھلس کرزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر پہلے ڈاؤ اسپتال اور پھر سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او شاہراہ فیصل راجہ طارق محمود کے مطابق جھلس کر زخمی ہونےوالوں کی شناخت 20 سالہ خالدہ اور 28 سالہ حیدر بخش کےنام سے کی گئی جو دونوں بہن بھائی ہیں۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ دھماکہ ناشتا بنانے کے دوران گیس سلنڈر کی گیس لیک ہونے کے باعث ہوا ہے اور فلیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔