کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد ویڈیو وائرل

پولیس اہلکاروں نے رائفل کے بٹ مار مار کر شہری کو زخمی کردیا۔


ویب ڈیسک September 24, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

کوئٹہ پولیس نے بجلی چوری کا الزام لگاکر شہری پر بہیمانہ تشدد کرڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے نہتے شہری کے خلاف خود ہی عدالت لگالی۔ پولیس اہلکاروں نے رائفل کے بٹ مار مار کر شہری کو زخمی کردیا۔

پولیس اہلکاروں نے شہری کو ساتھ چلنے کا کہا جس پر وہ راضی ہوگیا، دھکے دیکر پولیس موبائل پر بٹھانے سے شہری نے روکا تو پولیس اہلکاروں نے تشدد شروع کردیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں