نادیدہ قوتیں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام بنانے کے درپے ہیں سمیع الحق

عمران خان تحریکیں چھوڑ کر قیام امن میں ہمارا ساتھ دیں،سربراہ طالبان کمیٹی


ویب ڈیسک May 14, 2014
عمران خان تحریکیں چھوڑ کر قیام امن میں ہمارا ساتھ دیں،سربراہ طالبان کمیٹی۔ فوٹو: فائل

طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہر حالت میں قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان تحریکیں چھوڑ کر قیام امن میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ اس وقت ملک امن کے سوا کسی اور تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام بنانے کے درپے ہیں مگر ہم کسی صورت انہیں ناکام نہیں ہونے دیں گے بلکہ اس ہی راستے پر چل کر قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے طالبان کمیٹی کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حکومت نے آپریشن کے آپشن کو استعمال کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور مذاکراتی عمل حکومت کی واضح پالیسی ہے جبکہ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ رہا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات بھی نہیں اٹھائے جارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں