اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا

مین رن وے سے طیاروں کے ٹائروں اور ربڑ کی باقیات کو ہٹانے کے لیے کام 25 ستمبر سے کام شروع ہوگا، سی اے اے


Staff Reporter September 24, 2023
فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے طیاروں کے ٹائروں کی باقیات کی صفائی کے لیے 5 دن تک بند رہے گا۔

سول ایویشن ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کا مین رن وے نمبر 28 ایل اور 10 آر طیاروں کے ٹائروں کی باقیات کی صفائی کی غرض سے 25 ستمبر سے پانچ دن کے لیے بند رہے گا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کے مین رن وے 28 ایل رن وے سے طیاروں کے ٹائروں اور ربڑ کی باقیات کو ہٹانے کے لیے کام 25 ستمبر سے کام شروع ہوگا اور اس دوران یہاں فلائٹ آپریشن نہیں ہوگا۔

نوٹم میں کہا گییا ہے کہ اس دوران طیاروں کا آپریشن سیکنڈری رن وے 28 آر اور 10 ایل سے جاری رہے گا، سول ایوی ایشن نے اپنے نوٹم میں پروازوں کے کپتانوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں