بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب

فلسطین کی ثقافت کو سراہتے ہوئے گوشے کے آس پاس زیتون اور دیگر درخت بھی لگائے گئے ہیں


ویب ڈیسک September 24, 2023
[فائل-فوٹو]

بلغاریہ میں فلسطین کے نام سے منسوب انٹرنیشنل پارک کے ایک گوشے کا افتتاح کیا گیا ہے۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین پارک کارنر کا افتتاح شمال مشرقی بلغاریہ کے شہر ڈوبریچ میں انٹرنیشنل پارک میں ہوا جس میں مقامی فلسطینی سفارت خانے کا عملہ بھی شامل تھا۔


افتتاحی تقریب میں بلغاریہ کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور ڈوبریچ کے میئر نے شرکت کی جبکہ قومی کھلاڑیوں اور سفارتی اراکین بھی موجود تھے۔ فلسطین کارنر پر فلسطین کا جھنڈا لہرایا گیا اور ملک کی ثقافت کو سراہتے ہوئے کارنر کے آس پاس زیتون اور دیگر درخت لگائے گئے۔


واضح رہے کہ فلسطینی کاز کی حمایت میں ایسی ہی ایک تقریب 14 ستمبر کو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں 'ریاست فلسطین' اسٹریٹ کے نام سے ہوئی تھی۔ جس میں ایک سڑک کو ریاست فلسطین کا نام دیا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا اور فلسطینی سفیر رؤف المالکی نے سٹی کونسل کی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں