نسیم شاہ کے کندھے کی جلد سرجری کا امکان فٹ ہونے میں 4 ماہ درکار
طبی معائنے اور ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد انھیں کندھے کی سرجری کروانے کیلیے کہا گیا ہے
نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری جلد کروائے جانے کا امکان ہے۔
ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری کی وجہ سے اپنا آخری اوور مکمل نہ کرپانے والے پیسر کا دبئی میں سکین ہوا تھا، طبی معائنے اور ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد انھیں کندھے کی سرجری کروانے کیلیے کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کمنٹیٹر نے نسیم شاہ کی انجری پاکستان کیلئے ''بڑا نقصان'' قرار دیدیا
ذرائع کے مطابق پی سی بی آپریشن جلد کروانے کا خواہاں ہے، اس بات کیلیے مشورے جاری ہیں کہ سرجری اندرون یا بیرون ملک کہاں سے کروائی جائے، فیصلہ ہوتے ہی پیسر کو وہاں بھجوانے کا انتظام کردیا جائے گا۔
امید کی جارہی ہے کہ نسیم شاہ 4 ماہ میں مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔