پی ایس ایل گورننگ کونسل کا آج اہم اجلاس

متوقع الیکشن، اخراجات کی وجہ سے ایونٹ کے اس باردبئی میں انعقاد پرغور


Sports Reporter September 25, 2023
فرنچائزز کی جانب سے تجویز سے اختلاف کا امکان، کئی اہم فیصلوں کی توقع۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلوں کی توقع کی جارہی ہے۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس پیر(25 ستمبر) کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے چارج سنبھالنے کے بعد یہ لیگ کا پہلا اجلاس ہو گا، اس موقع پر کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق متوقع الیکشن اور سیکیورٹی سمیت بھاری مقامی انتظامی اخراجات کی وجہ سے پی ایس ایل 9 دبئی میں کرانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا انعقاد کب ہوگا؟ تاریخوں پر غور کیلئے اجلاس طلب

دوسری جانب فرنچائزز وینیو کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں،مالکان کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل کو بہت محنت اور طویل انتظار کے بعد پاکستان لائے، اب دوبارہ باہر لے جانا ملکی کرکٹ اور اسٹیک ہولڈرز کیلیے نقصان دہ ہو گا۔ پی ایس ایل کی مجوزہ ونڈو فروری، مارچ میں رکھی گئی ہے، اس میں فرنچائزز کی مشاورت شامل نہیں تھی، اماراتی اور جنوبی افریقی لیگز میں غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کی وجہ سے پی ایس ایل فرنچائزز خدشات کا شکار ہیں۔

اجلاس میں مالکان اس حوالے سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے،پی سی بی کی طرف سے پی ایس ایل 8 کے مالی معاملات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر بھی فرنچائزز کے گلے شکوے اس اجلاس میں متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |