پاکستان کاریڈارپرنظرنہ آنیوالے کروزمیزائل بابرحتف7 کا کامیاب تجربہ

روایتی اورغیرروایتی ہتھیارلے جانے،700کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت ہے


Numainda Express September 18, 2012
پاکستان کی جانب سے کروز میزائل بابر حتف 7 کا تجربہ کیا جا رہا ہے فوٹو : ایکسپریس

لاہور: پاکستان نے پیر کو ملٹی ٹیوب کروز میزائل بابر حتف 7کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

میزائل سمندر اور زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے جبکہ روایتی اور غیر روایتی ہتھیار کے ساتھ 700 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے

جدید ترین ملٹی ٹیوب کروز میزائل ریڈارپر نظر نہ آنے والی ''اسٹیلتھ''، ''ٹیرین کنٹور میچنگ'' ، ''ڈیجیٹل سین میچنگ'' اور ''کو ریلیشن'' ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

میزائل کے تجربہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی، چیئرمین نیسکام محمد عرفان برنی اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے چھوڑا گیا ۔

تجربہ کے دوران نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے بھرپور ''آٹومیٹڈ'' اسٹریٹجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سپورٹ سسٹم سے کام لیا گیا ۔ یہ نظام میزائل کی پرواز کے راستے کی مانیٹرنگ کی حقیقی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اس تجربے سے پاکستان کی ڈیٹرنس صلاحیت اور نیشنل سیکیورٹی کو مضبوط اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجا پرویز اشرف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے متعلقہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پرمبارکباد دی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال جون میں بھی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |