طویل عرصے سے شادی کا انتظار کر رہی تھی پرینیتی چوپڑا

پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کی ہیں

پرینیتی چوپڑا کی شادی کے بعد پہلی سوشل منیڈیا پوسٹ وائرل: فوٹو انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے اپنی شادی کے دن کا انتظار کررہی تھیں۔

گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی پرینیتی چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ راگھو چڈھا بھی کریم رنگ کی شیروانی میں دلکش نظر آئے۔







View this post on Instagram



A post shared by @parineetichopra






ایک تصویر میں راگھو اپنی دلہن کو پھولوں کی مالا پہنا رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں اُنہیں پرینیتی کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ حسین تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے کی میز پر ہونے والی ہماری ملاقات اور گپ شپ سے ہی ہماری محبت کا معلوم ہوگیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار تھا، آخر کار مسٹر اینڈ مسز بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کی شادی کے بعد پہلی تصویر وائرل

پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے، اب ہمارے ہمیشہ والے رشتے کی شروعات ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے گزشتہ روز ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں پنجابی رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔
Load Next Story