جناح ہاوس حملہ کیسصنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانت منظوری چیلنج کرنے کا فیصلہ

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی

ضمانت کے خلاف درخواست کی تیاری کے لیے مشاورت جاری ہے:فوٹو:فائل

پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن انسداد دہشت گردی کی جانب سے صنم جاوید ، روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ اس سلسلے میں درخواست کی تیاری پر مشاورت جاری ہے۔


مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت کا مصدقہ فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست داٸر کر دی جاٸے گی۔ ایک روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت 9 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی تھی جسے آج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story