2021 ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے حسن علی

بابر اعظم ہمارا کنگ ہے اور ہم ٹیم کے کھلاڑی اسے کنگ ہی کہتے ہیں، حسن علی


ویب ڈیسک September 25, 2023
پاکستان ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 جیتنے کے لیے جان لڑا دی تھی،حسن علی:فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سب بلک بلک کر روئے۔

قومی ٹیم کے بولر حسن علی نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد کچھ لڑکوں نے تو گراؤنڈ میں ہی رونا شروع کردیا۔ ڈریسنگ روم میں ہرشخص بلک بلک کر رو رہا تھا۔ سینئر کھلاڑی جونئیر کھلاڑیوں کو چپ کرواتے رہے۔

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی ڈریسنگ روم میں آتا روئے بغیر نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ ماحول ہی ایسا تھا۔ ٹیم نے ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت محنت کی تھی اور ایک جان ہو کر کھیلے تھے۔ ایک ڈراپ کیچ اور 3 چھکوں نے پوری صورتحال تبدیل کردی۔ کرکٹ صرف نوکری نہیں عشق ہے۔



قومی کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم کے کھلاڑی کنگ ہی کہتے ہیں اور کوئی بھی مسئلہ ہو یہی کہتے ہیں کہ کنگ کو کہو وہ کرلے گا۔ ہمیں بابر اعظم پر فخر ہے اور ہم بابر کو اون کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں