بھارت میں 1500 قرض پر سود دینے سے انکار خاتون کو برہنہ کرکے گھمایا گیا
پولیس نے مقامی آبادی کے دباؤ پر مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی
بھارت میں ادھار پر سود کی رقم دینے سے انکار پر سفاک ملزمان نے خاتون کو برہنہ کیا اور ان کے منہ پر پیشاب کیا۔
بھارت میں اقلیتوں کے لیے زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔ ریاست بہار کے ایک گاؤں میں خاتون رات گئے برہنہ حالت میں سڑکوں پر بھاگتی ہوئی نظر آئی جو اپنی جان بچانے کے لیے دہائیاں دے رہی تھی۔
قریبی آبادی کے لوگوں نے خاتون کو پناہ دی اور کپڑے پہنائے۔ معاملہ پولیس تک پہنچا۔ اپنے بیان میں ظلم کی شکار دلت خاتون نے ہوشربا انکشافات کیے۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر پرمود سنگھ نے گاؤں کی بااثر شخصیت سے 1500 روپے ادھار لیے تھے اور یہ رقم لوٹا بھی دی تھی لیکن ملزمان نے سود کا تقاضا کرنا شروع کردیا۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے ادھار کی رقم پر سود کی ادائیگی سے انکار پر شوہر کے ہمراہ مجھے بھی گھر سے اُٹھا کر اپنے ڈیرے میں بند کردیا۔
خاتون نے بتایا کہ ان بااثر ملزمان نے برہنہ کرکے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے منہ پر پیشاب کیا۔ جب رات ہوگئی تو میں کسی طرح اپنی جان بچاکر بھاگ آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔