حکومت کا ترکی میں کان کنوں کی ہلاکت پر سوگ کا اعلان قومی پرچم سرنگوں رہے گا

مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں،وزیراعظم نوازشریف کا ترک ہم منصب کو تعزیتی خط


ویب ڈیسک May 14, 2014
ترکی میں پیش آنے والے سانحے پر ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا فوٹو:فائل

حکومت نے ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے مزدوروں کی ہلاکت پر ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے مزدوروں کی ہلاکت پر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو تعزیتی خط لکھا جس میں واقعے پرافسوس اور ہمدردی کا اظہارکیا، اعلامیے کے مطابق ترکی میں پیش آنے والے سانحے پر ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا اور اس موقع پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم نوازشریف نے خط میں اپنے ترک ہم منصب طیب اردوان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے اور متاثرین کی کسی بھی قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونےوالے مزدوروں کی تعداد 250 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ سیکڑوں کان کنوں کے اب بھی کان میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں