ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں حارث رؤف
نسیم شاہ کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا، قومی فاسٹ بولر
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کون آتا ہے اس کا علم نہیں لیکن ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے سے بات کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ ایشین کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی ہیں، بیٹنگ ہوں یا بولنگ پچز ہمیں خود کو ہر چیلنج کیلیے تیار رکھنا ہے، ہم جارح مزاج ہیں اور ہم اچھا کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے نہ ہونے سے فرق تو پڑے گا مگر دیگر بولرز بھی اچھے اور پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دیگر پیسر کم بیک کرنے والے حسن علی کے ساتھ بھی میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو کئی فتوحات دلوائی ہیں، امید ہے وہ اچھا پرفارم کریں گے۔
حارث رﺅف نے کہا کہ نیا گیند یا پرانا کرانے کا فیصلہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، مجھے جہاں موقع ملے، اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کروں گا، کوئی انفرادی ہدف نہیں، پہلے ٹیم کا سوچنا ہے بعد میں اپنا، میرے لیے ہر وکٹ اہم ہے۔
حارث رؤف نے کہا بڑے بیٹر کو آؤٹ کرکے اعتماد ملتا ہے، ویرات کوہلی کو آؤٹ کر پایا تو بہتر نہ بھی کر پایا تو پھر بھی ٹھیک ہے، بھارت جاکر دیکھیں گے کہ کنڈیشنز کیسی ہیں اور پھر اپنا پلان سیٹ کریں گے۔ کھیل میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہمارے بولرز نے ہمیشہ پرفارم کیا ہے، ایسا نہیں ہے کہ بولرز بڑے میچز میں اچھا نہیں کر پاتے۔