محکمہ ریونیو میں کرپشن وزیراعلیٰ سندھ کی 6 سب رجسٹرارز کو معطل کرنے کی ہدایت

سیکریٹری ریونیو کے دفتر میں کام کرنے والے ضیا شاہ کو بھی فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا


ویب ڈیسک September 25, 2023
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے محکمہ ریونیو میں کرپشن کے الزام میں 6 سب رجسٹرارز کو معطل کرنے کی ہدایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر یونیو یونس ڈھاگا کو کرپٹ افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا۔ ترجمان محکمہ ریونیو کے مطابق 6 سب رجسٹراراوں میں بدر میتلو، شاکر وگھیو، ندیم بلوچ، اقبال حسین ، امداد راہپوٹو اور آصف سرکی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تمام 6 سب رجسٹرار چند روز قبل ہی کراچی میں تعینات کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری ریونیو کے دفتر میں کام کرنے والے ضیا شاہ کو بھی فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ضیا شاہ پر مختیارکار اور سب رجسٹرار کے تبادلوں میں بڑے پیمانے میں بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے تمام رجسٹرار کو ہٹانے کے بعد فوری انکوائری کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں