ورلڈکپ بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
ویزوں کی منظوری آئی سی سی کو خط کے چند گھنٹے بعد دی گئی
بھارت نے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے۔
پاکستانی ٹیم کو ویزوں کی منظوری پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو خط کے چند گھنٹے بعد دی گئی۔ پاکستان ٹیم کو ویزے روانگی سے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت پہلے دیے گئے ہیں۔
پاکستان ٹیم کی منگل اور بدھ کی رات کو براستہ دبئی بھارت روانگی طے ہے۔ عالمی کپ 2023 کا میلہ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں سجے گا۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف دو وارم اَپ میچز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔