2000 سال پرانا بچے کا جوتا بندھے ہوئے فیتوں کے ساتھ دریافت
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن مائننگ میوزیم نے دریافت کے حوالے سے بتایا کہ چمڑے کے جوتے کا ڈیزائن تجویز کرتا ہے کہ یہ دوسری صدی قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک نے، جو خاص طور پر نامیاتی باقیات کو محفوظ رکھنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے، جوتے کو انتہائی اچھی حالت میں محفوظ رکھا۔
جرمن مائننگ میوزیم کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر تھامس اسٹولنر نے نیوز ریلیز میں کہا کہ ڈرنبرگ میں ہماری تحقیقی سرگرمیاں ہمیں کئی دہائیوں سے قیمتی دریافتیں فراہم کر رہی ہیں تاکہ سائنسی طور پر ابتدائی کان کنی کی سرگرمیوں کی کھوج لگائی جاسکے۔