18 کروڑ عوام کیلیے 5 ارب کا ترقیاتی بجٹ ناکافی ہے احسن اقبال

آئندہ ترقیاتی بجٹ حکومتی ترقیاتی ترجیحات اور ویژن 2025 کا عکاس ہوگا، وزیر پلاننگ


Numainda Express May 15, 2014
پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو جلد تکمیل کیلیے ترجیح دی جائے گی، وزیر پلاننگ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ سال کا ترقیاتی بجٹ حکومت کی ترقیاتی ترجیحات اور ویژن 2025 کا عکاس ہوگا۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو جلد تکمیل کیلیے ترجیح دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلا س میں آئندہ سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ وزارت خزانہ نے اب تک اس مقصد کیلیے 525 ارب روپے جاری کرنے کا اشارہ دیا ہے، یہ جاری اسکیموں کے حوالے سے ایک کھرب روپے زیادہ ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتوں کو رہنما اصول دیے گئے ہیں جن کے تحت جو منصوبے 70فیصد مکمل ہوچکے ہیں، ان کی آئندہ سال میں مکمل تکمیل کیلیے فنڈز جاری کیے جائیں گے جو منصوبے پچاس فیصد سے زائد مکمل ہوئے ہیں ان کیلیے آئندہ دو سال میں رقوم جاری ہوں گی۔ وسائل کا ضیاع روکنے کیلیے کم اہمیت کے منصوبوں کو کم ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے ترجیحی شعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی، توانائی پانی ڈھانچہ اور برآمدات بڑھانے کیلیے پیداواری شعبوں میں ویلیو ایڈیشن شامل ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اٹھارہ کروڑ عوام کی ترقیاتی ضروریات کیلیے پانچ ارب کا ترقیاتی بجٹ ناکافی ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ پی ایس ڈی پی کا حجم بڑھایا جائے گا، تاہم اس کا انحصار مستقبل میں ٹیکس وصولیوں پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں