
محکمہ صحت سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز نے نگراں وزیر صحت کی ہدایت پر اسپتالوں، گوداموں اور فارمیسیز سے ایواسٹن انجکشنز تحویل میں لینا شروع کردیے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے مخصوص بیج اور ریکارڈ کی چھان بین کی ہدایت بھی دی ہے جس کے بعد اس بیج کی فروخت اور فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں مبتلا متعدد افراد مذکورہ انجیکشن لگنے کے باعث بینائی سے محروم ہوگئے تھے جس کے بعد پنجاب میں اس پر پابندی لگادی گئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔