ایک ذمہ دار شہری بنیں اپنا انکم ٹیکس ریٹرن 30ستمبر2023تک فائل کریں

30ستمبر کی آخری تاریخ کا اطلاق تمام ٹیکس دہندگان پر لاگو ہوگا


ویب ڈیسک September 20, 2023
—فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مالی سال کے اختتا م سے قبل ٹیکس دہندگان پر 30ستمبر 2023 کی آخری تاریخ سے قبل اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے پر زور دیا ہے۔اس آخری تاریخ کا اطلاق ہر اقسام کے ٹیکس دہندگان پر نافذ ہوگا۔

یونیورسل ڈیڈ لائن: 30ستمبر کی آخری تاریخ کا اطلاق تمام ٹیکس دہندگان پر لاگو ہوگا،جو افراد،کاروباری اداروں،انجمنوں اور مالی سال کے خصوصی انتظامات کی حامل کمپنیوں کیلئے یکساں تعمیل کے مواقعوں کو فروغ دیتا ہے۔

جرمانے سے بچیں:جرمانے اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے وقت پر فائل کرنا ایک قانونی تقاضا ہے۔ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر پر ٹیکس حکام کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

فوائد تک رسائی:بروقت فائلنگ،فعال ٹیکس دہندگا ن کی فہرست (اے ٹی ایل)میں شمولیت کو یقینی بناتا ہے،اورٹیکس دہنگان کو کم ٹیکس کی شرح اور مخصوص مراعات حاصل ہوتی ہیں۔

ای فائلنگ کی سہولت:ایف بی آر ایک ہموار عمل کیلئے ایک الیکٹرانک فائلنگ آپشن پیش کرتا ہے،جس سے ٹیکس دہندگان کیلئے مقررہ تاریخ پر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں آسانی او ر کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

پیشہ وارانہ معاونت:ٹیکس ریٹرن میں تیاری میں مدد کے خواہاں ٹیکس دہندگان،ٹیکس پروفیشنل یا ٹیکس کنسلٹنٹ کو اپنے ٹیکس ریٹرن درست اور بروقت جمع کرانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

مستقبل کی منصوبہ بندی کریں:اپنے انکم ٹیکس ریٹرن کو جمع کرانے کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے درست طریقہ سے مکمل کرنے کیلئے ضروری دستاویزات اور مالی معلومات جمع کرنے کی تیاری کریں۔

ٹیکس فائل کرنے کے فواعد:

آمدنی کی دستاویز: ٹیکس فائل کرنا آپ کی آمدن کا سرکاری ریکارڈ ہوتا ہے،یہ اس وقت انتہائی اہمیت اختیار کرجاتا ہے،جب آپ کو مختلف مقاصد کیلئے اپنی آمدن ثابت کرنے کی ضرورت ہو،جیسے کہ ویزا یا قر ض کا حصول،یا اسکالر شپ کیلئے۔

ٹیکس کی واپسی:اگر آپ نے واجب الادا ٹیکس سے زائد ٹیکس ادا کیا ہے،تو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے آپ رقم کی واپسی کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔اس سے آپ کی آمدن سے منہا کئے گئے کسی بھی اضافی ٹیکس کی وصولی میں مدد مل سکتی ہے۔

ویزا کے تقاضوں کی تعمیل:کچھ ممالک ویزا جاری کرتے وقت ٹیکس دہندگان سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ کا ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں،اور ٹیکس فائلر ہونے کی صورت میں ایسی ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

قومی ذمہ داری پوری کرنا:ٹیکس کی ادائیگی،ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے،طبی سہولیات،تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ جیسے عوامی خدمات کی حمایت کا ایک طریقہ ہے۔

جرمانے سے بچاؤ:ٹیکس فائل نہ کرنے میں ناکامی یا کم آمدن کی اطلاع دینے کے نتیجہ میں جرمانے اور دیگر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،اپنے انکم ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کرانے سے آپ ان مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

کاروباری فواعد:کاروبار کیلئے،ٹیکس فائلر ہونا،کاروباری لین دین،حکومتی معاہدوں کے حصول اور کاروباری برادری میں اچھی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

سرکاری ٹینڈرز کیلئے اہلیت:اگر آپ ایک کاروباری ہیں،تو ٹیکس فائلر ہونا،اکثر سرکاری ٹینڈرز اور معاہدوں کے حصول میں حصہ لینے کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں