پاکستان کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے وفاقی وزیر تجارت

حکومت معاشی سفارت کاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتی ہے،خرم دستگیر


APP May 15, 2014
حکومت معاشی سفارت کاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتی ہے،خرم دستگیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے تا کہ امداد کے بجائے تجارت پر انحصار میں توسیع کے ذریعے پاکستانی معیشت کی حوصلہ افزائی کی پالیسی کو تقویت حاصل ہو۔

امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت معاشی سفارت کاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر شجاع نواز مغل کی طرف سے اٹلانٹک کونسل میں ماہرین، تعلیمی اداروں اور تاجروں سے مباحثہ کے دوران کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔

علاوہ وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے سیکریٹری تجارت شہزاد ارباب اور امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ منگل کو امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فورمین سے پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک بہتر رسائی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کے اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر جوائنٹ ایکشن پلان ترتیب دیا گیا جس سے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔ خرم دستگیرنے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |