شادی لارج میں گیسٹرو پھیل گیا بچی جاں بحق درجنوں اسپتال داخل

مرض کے متاثرین میں اکثریت بچوں کی ہے، شدید گرمی اور آلودہ پانی پینے کے باعث گیسٹرو اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں، ڈاکٹر


Nama Nigar May 15, 2014
مرض کے متاثرین میں اکثریت بچوں کی ہے، شدید گرمی اور آلودہ پانی پینے کے باعث گیسٹرو اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں، ڈاکٹر۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز / فائل

شادی لارج میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی، 2 سالہ بچی جاں بحق، درجنوں معصوم بچے اسپتال داخل، شہریوں کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کیمپ قائم کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کھوسکی، شادی لارج اور نواح میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی، جس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ شادی لارج شہر میں گیسٹرو سے متاثرہ 2 سالہ بچی دم توڑ گئی جبکہ مرض میں مبتلا درجنوں افراد خصوصاً بچے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کے لیے کسی بھی قسم کی سہولت میسر نہیں جبکہ مقامی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گیسٹرو کی وبا پھیلنے کی وجہ صاف پانی کا میسر نہ ہونا ہے کیونکہ گرمی میں آلودہ اور کڑوے پانی پینے کے باعث بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ محکمہ صحت بدین نے اب تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں