نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی پاکستان کا اظہار مذمت

واقعہ نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں او آئی سی کے رکن ممالک بشمول پاکستان کے سفارت خانوں کے سامنے پیش آیا


ویب ڈیسک September 26, 2023
[فائل-فوٹو]

پاکستان نے نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یورپی ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے نفرت انگیز اور اسلامو فوبک کارروائیوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

اکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ ترین ناپاک اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے رکن ممالک بشمول پاکستان کے سفارت خانوں کے سامنے پیش آیا۔



دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیز اور اسلامو فوبک کارروائی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ آزادی اظہار، رائے اور احتجاج کی آڑ میں ایسے اقدامات کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔

اس سے قبل ترک اخبار ڈیلی صباح نے خبر دی تھی کہ ایڈون ویگنز ویلڈ، جو نیدرلینڈز کے انتہائی دائیں بازو کے گروپ پیگیڈا کی ڈچ شاخ کا سربراہ ہے، نے ہیگ میں ترک، پاکستانی اور انڈونیشیا کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں