70 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نے تیسری شادی کرلی

ہلک ہوگن کی شادی جمعہ کی رات فلوریڈا میں اسکائی ڈیلی سے ہوئی


ویب ڈیسک September 26, 2023
ہلک ہوگن کی شادی جمعہ کی رات فلوریڈا میں اسکائی ڈیلی سے ہوئی (فوٹو: فائل)

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر اور ہال آف فیم میں شامل ہلک ہوگن نے 70 برس کی عمر میں تیسری شادی کرلی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ہلک ہوگن کی شادی جمعہ کی رات فلوریڈا میں انکی منگیتر اسکائی ڈیلی سے ہوئی۔

ریسلر نے اپنی اہلیہ کو شادی کی 1 لاکھ ڈالر (پاکستانی روپوں 2 کروڑ 90 لاکھ) مالیت کی 'چھ قیراط' کی ہیرے کی انگوٹھی پیش کی۔

مزید پڑھیں: معروف ریسلر ''برے وائٹ'' انتقال کرگئے

اس سے قبل سابق ریسلر نے لنڈا ہوگن سے 1983 میں شادی کی تھی جو 2009 میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ دوسری شادی 2010 میں جنیفر ہاگن سے ہوئی جو محض 11 برس چل سکی۔

مزید پڑھیں: برے وائٹ کی اچانک موت کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ہلک ہاگن کی تیسری شادی میں انکی بیٹی بروک نے شرکت نہیں کی جبکہ انکے بیٹے نک نے اپنے باپ کی شادی میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ ہلک اور اسکائی کی رواں سال جولائی میں ایک دوست کی شادی کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

 

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں