ورلڈکپ قومی ٹیم کی روانگی کب ہوگی شیڈول سامنے آگیا
ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر کردیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے روانگی کا شیڈول منظر عام پر آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے آج رات لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رات 9 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوگی بعدازاں مختصر قیام کے بعد حیدرآباد پہنچے گی۔
بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
بھارتی حکام نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے احتجاج کے بعد 33 رکنی اسکواڈ اور سپورٹ اسٹاف کے ویزے جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کے ویزوں کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے جس کے باعث تشویش موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محض 250 پاکستان شائقین کو ویزے دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو 29 سمتبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں بھی حصہ لینا ہے۔