بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

سوارا بھاسکر نے بیٹی کی پیدائش کو دعاؤں کی قبولیت قرار دیا

سوارا بھاسکر نے سیاستدان فہد احمد سے رواں سال شادی کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

بالی وود کی اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد بیٹی کے والدین بن گئے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر اپنی نومولود بیٹی اور شوہر کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔سوارا بھاسکر نے پوسٹ میں کہا کہ دعائیں قبول ہوئیں اور ہمیں رحمت سے نوازا گیا۔ ہمارے گھر 23 ستمبر 2023 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ بیٹی کا نام رابعہ رکھا ہے۔
Load Next Story