سی ٹی ڈی نے مبینہ دو را ایجنٹس کو گرفتار کرلیا

ملزمان پر ’’را‘‘ سے پیسے لیکر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کا الزام ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 26, 2023
—فائل فوٹو

تھانہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دو ''را'' ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مبینہ ''را'' ایجنٹس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرکے ملزمان کا چھ روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر ''را'' سے پیسے لیکر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کا الزام ہے، ملزمان کو برطانیہ سے فنڈنگ آتی تھی اور ملزمان اہم شخصیات کی تصاویر واٹس ایپ کرتے تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں